• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیمہ سلطان پاکستان آنے کی خواہشمند

حلیمہ سلطان پاکستان آنے کی خواہشمند


شہرہ آفاق ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان سپہ سالار ارطغرل کی اہلیہ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسراء کے پاکستانی مداح ان کی پوسٹس پر ردعمل دے کر ان کے کام کو سراہ رہے تھے۔

اسراء کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک پاکستانی مداح نے انہیں’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب  بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے اسراء کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

اسراء نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کے جواب میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

اسراء نے اپنے جوابی رد عمل میں لکھا کہ وہ  پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں۔

’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسراء نے لکھا کہ وہ پُرجوش ہیں کہ پاکستان کا دورہ کریں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ملاقات کریں۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ اپنا بے حد خیال رکھیے اور خوش ، پُرامن اور صحت مند رہیے ۔

 عائشہ بٹ نامی صارف کے جواب میں اسراء نے تمام پاکستانیوں کے لئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے قومی زبان اردو میں نشر کی جانے والی ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں سب کو ہی اپنے سحر میں جکڑا ہوا  ہے۔


سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغرل کی بہادری، مضبوط ایمان، حوصلہ،  سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے جہاں پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے وہیں حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی اور شاندار کردار ادا کرنے کی وجہ سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین