بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اس وقت حیران رہ گئے جب ان کی اہلیہ اور معروف بالی ووڈ ایکٹریس انوشکا شرمانے انھیں بھارتی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل شیھٹری کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کے دوران جھوٹا کہہ دیا۔
انسٹاگرام کے اس طویل سیشن کے دوران سنیل شیھٹری نے اس پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں ویرات کوہلی سے چند وہ سوالات پوچھے جو کہ سنیل شیھٹری کو انوشکا شرما نے دیئے تھے۔
ایک واقعہ شیئر کرنے کے دوران سنیل شیھٹری نے بتایا کہ ویرات کوہلی لندن میں انوشکا کا کوئی شوٹ دیکھنے کے لیے پہنچے لیکن وہ شوٹ دیکھنے کے بجائے سیٹ پر ہی سو گئے۔
سنیل شیھٹری نے کوہلی کو تنگ کرنے کے لیے انھیں یاد دلایا کہ انوشکا نے ان کا پورا ٹیسٹ میچ اس وقت بھی دیکھا جبکہ وہ بیٹنگ بھی نہیں کررہے تھے، لیکن جب انوشکا کی فلم کی شوٹنگ کی باری آئی تو وہ جاگ کر بیٹھ بھی نہ سکے اور سوگئے۔
اس پر کوہلی نے وضاحتی انداز میں جواب دیا کہ انکی فلائٹ نے رات میں لینڈ کیا تھا اور وہ بہت تھکے ہوئے تھے اسلیے سوگئے۔
کوہلی کے اس جواب پر درمیان سے مداخلت کرتے ہوئے انوشکا نے انھیں جھوٹا کہا۔ انوشکا کے اس جملے کی گونج کیمرے کے عقب سے آئی۔ جس پر بھارتی کپتان حیران رہ گئے۔