• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، گورنر پنجاب

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ لوگوں نے پاکستان میں کوروناوائرس کوسنجیدہ نہیں لیا، بہت بڑی تباہی آسکتی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے لندن میں اوورسیز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن سے متعلق فیصلہ میرٹ پر ہوگا، عالمی سطح پر پاکستان میں آزادی صحافت کے بارے میں تاثرات سے آگاہ ہیں، مگر نیب پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم پی پی ایز میں خود کفیل ہیں، بہت جلد ایکسپورٹ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی پاکستان میں کورونا کا پیک نہیں آیا، اس لئے لوگ آنے والے حالات کا احساس کریں۔

چوہدری سرورنے کہا کہ صوبوں اور وفاق کے مابین تعلقات آئیڈیل نہیں ہیں۔

تازہ ترین