وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ صوبے میں پیسیو امیونائزیشن تھراپی پر کام جاری ہے، اب تک گیارہ مریضوں کے پیسیو امیونائزیشن تھراپی کے کلینکل ٹرائل کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ تین مریض تھراپی کے نویں دن صحتیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ مریض اس وقت ریکوری کے مراحل میں ہیں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ تین مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلڈ ٹرانسفیوژن اور ماہرین کی ٹیم مل کر کام کررہی ہے۔