وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں کورونا وائرس سے طبی عملے کی پہلی شہادت ہوگئی، چلڈرن وارڈ کے آپریشن تھیٹر کا ٹیکنیشن ظفر اقبال جان کی بازی ہار گیا، ظفر اقبال 3 مئی سے کورونا وارڈ پمز میں زیر علاج تھا۔
وفاقی دارالحکومت میں متعدد ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
چلڈرن وارڈ کے آپریشن تھیٹر کا ٹیکنیشن ظفر اقبال 15روز سے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا۔
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت سے طبی عملے کے کئی افراد اب تک کورونا کے خلاف شہریوں کو محفوظ بناتے ہوئے مہلک مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔