امریکا نے واضح کیا ہے کہ کشمیر سے متعلق اسکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کہتے ہیں کہ امریکا پاکستان اور بھارت کی جانب سے اٹھانے والے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرتا ہے ۔
امریکا پاکستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری سے متعلق باخبر ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ۔
امریکا پاکستان اور بھارت کی جانب سے قریبی تعلقات کے لیے اٹھانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
تاہم ترجمان کاکہناتھاکہ امریکا نے نے ہمیشہ کہا ہے کہ کشمیر پر کسی بھی قسم کی بات چیت ، اس کا دائرہ کار اور کردار کا تعین دونوں فریقوں نے کرنا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری سے آگاہ ہے ۔ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان امن عمل اور مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ہے
جو دونوں ممالک سمیت خطے کے استحکام کے لیے فائدہ مند ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صدر اوباما آف شور کمپنیوں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ پاناما لیکس کی تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہے ۔