• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پنجاب آٹا ملز ایسوسی ایشن کی اپیل پر مختلف اضلاع میں فلور ملز آج دوسرے روز بھی بند ہیں۔

ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور، سرگودھا، وہاڑی سمیت کئی شہروں میں فلور ملز بند ہیں، بہاولپور ضلع کی 38 فلار ملز نے کام بند کر رکھا ہے۔

گوجرانوالہ میں فلور ملز کی بندش سے شہر میں آٹے کی قلت اور قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

رحیم یار خان میں صدر آٹا ملز کا کہنا ہے کہ محکمۂ خوراک کا ہدف پورا ہونے کے باوجود گندم کی خریداری کی اجازت نہیں۔

ملتان میں آج دوسرے روز بھی فلورز ملز ایسویسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہونے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پنجاب اور خیبر پختون خوا میں آٹا ملز بند کردی گئیں

ضلع ملتان کی 45 فلارز ملز جبکہ ملتان ڈویژن کی 97 فلورز ملز میں کل سے ہڑتال ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ ملتان اکرام احمد کے مطابق تمام فلورز ملز چل رہی ہیں اور ہڑتال برائے نام ہے جبکہ صورتِ حال اس کے برعکس ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور فلورز ملز مالکان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور جلد معاملات حل ہوجائیں گے ۔

فلورز ملز مالکان کا مطالبہ ہے کہ حکومت انہیں سرکاری گندم کا کوٹہ فراہم کرے۔

تازہ ترین