• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حامد رضا کی گرفتاری نہیں ہوئی، انہوں نے سرینڈر کیا ہے: بیرسٹر گوہر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حامد رضا سے بات ہوئی تھی ان کی گرفتاری نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد رضا نے خود کو سرینڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر جو الزام لگایا ہے وہ بے بنیاد ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات ہوگی، تیمارداری بھی ہوگی تو اچھی خبریں آئیں گی۔

قومی خبریں سے مزید