پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت اچھی ہے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے بتایا کہ آصف زرداری کی صحت سے متعلق غلط اطلاعات پھیلانے والوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے افراد کی نشاندہی کی جائے۔
سینیٹر رحمان ملک نے مزید بتایا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔