• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاپنگ مالز کھلنے کے احکامات، عوام کا رش بڑھ گیا

کراچی:شاپنگ مالز کھلنے کے احکامات، عوام کا رش بڑھ گیا


کراچی میں شاپنگ مالز کھلنے کے احکامات جاری ہوتے ہی خریداری کے لیے عوام کا رش بڑھ گیا ہے۔

صدر کے علاقے میں ایک طرف شاپنگ مال ہے تو دوسری مارکیٹ، دونوں طرف عوام خریداری کرتے نظر آئے۔

شاپنگ مال اور مارکیٹیں ایس او پیز کے تحت کھولے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ شام 5 بجے تک کاروبار ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیے: شاپنگ مالز کھولنے سے متعلق ایس او پی تیار

خریداری کے دوران شہری بڑی تعداد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے۔

مارکیٹ میں موجود بہت کم لوگوں نے ماسک کا استعمال کیا، سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔

شاپنگ مال میں داخلے سے قبل ہی احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جارہا ہے تاہم اس کے اطراف کی مارکیٹوں میں خاصا رش رہا، جہاں ایس او پیز پر نسبتاً کم عمل ہورہا ہے۔

تازہ ترین