پچیس مارچ سے بند کی گئیں مسافر ٹرینیں آج سے چلنا شروع ہو جائیں گی، پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے 30 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، آج پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس صبح 6 بجے راولپنڈی سے کراچی کے لیے چلائی جائے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایس او پیزکو مدنظر رکھ کر ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
ریلوے حکام نے کہا ہے کہ مسافر ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن پہنچیں اور کسی مسافر کے عزیز کو اسٹیشن کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرین میں 60 فیصد مسافر ہوں گے جبکہ 40 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی ۔مسافر ماسک پہن کر آئیں تاہم سینی ٹائزر ریلوے فراہم کرے گا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت آن لائن ہوگی، ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے۔