• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 36اضلاع میں پرویز مشرف کا دیا ہوا نظام یکم جولائی سےختم ہوجائیگا

فیصل آباد (آئی این پی)یکم جو لا ئی سے پنجاب کے 36اضلاع میں سا بق صدر پرویز مشرف کا دیا ہوا نظام ختم ہو جا ئے گا انگریز دور کا نظام بحال ہو گا ڈی سی او دوبارہ ڈی سی بن جا ئیں گے ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ کے اختیارات بھی بحال ہو نگے تفصیلات کے مطا بق پنجاب حکو مت نے صوبہ بھر کے 36اضلاع میں سا بق صدر پرویز مشرف کا دیا ہوا نظام ختم کر کے یکم جو لا ئی سے انگریز دور کا پرانا نظام بحا ل کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے دی سی کا عہدہ بحال کر کے ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ کے اختیارات بھی بحال کر دیے جا ئیں گے نئے نظام کے تحت ای ڈی او کا عہدہ ختم کر کے محکمہ صحت اور تعلیم میں ڈسٹر کٹ اتھا رٹیزکا نیا نظام متعارف کرادیا جا ئے گا جن کے سربراہ سٹی میئراور ضلعی چیئر مین ہو نگے ان محکموں میں ڈویژنل ڈا ئر یکٹر بھی ہو نگے محکمہ جنگلات میں ڈی ایف او کا عہدہ ختم کر کے سر کل نظام بنا یا جا ئے گا کسی بھی اتھارٹی کے ممبران کی تعداد 9سے بڑ ھا کر 11کر دی جا ئے گی اتھا رٹی کا سربراہ گریڈ 19کا آفیسربیورو کریٹس ہو گا ذرا ئع نے بتا یا کہ پو لیس نظام میں بھی تبدیلیاں متوقع ہیں جس کے لیے سفارشات مر تب کی جا رہی ہیں ڈویژ نل سطح پر ایڈیشنل آئی کا آفیس تعنیات ہو گا اور تفتیشی نظام کو بہتر بنا نے کے لیے بھی افسران کی خصو صی بنیادوں پر مزید تر بیت ہو گی ۔
تازہ ترین