• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور چیمبر نے کورونا سے متاثرہ تاجروں کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا

پشاور(وقائع نگار)پشاور چیمبر کا ویڈیو لنک کے زریعے ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیمبر کے صدر محمد عاطف حلیم نے کی اجلاس میں سئینر نائب صدر حاجی طلا محمد، فاونڈر پریذیڈنٹ محمد احتشام حلیم ایگزیکٹیو ممبران میں ، عاطف شہزاد، عدنان جلیل، محمد ہاشم، تنویر احمد اور دیگر ممبران شامل ہوئے۔اجلاس میں میں ملک میں پھیلی وباء کورونا سے صوبہ میں جاری لاک ڈاون سے متاثرہ تاجر برادی پر ایک جامع بحث ہوئی جس پر پشاور چیمبر نے تاجر برادری کو ریلیف دینے کے لیئے ایک ہیلپ ڈیسک متعارف کروا دیا ہے جس سے تمام متاثرہ تاجر برادری کے کاروبار کا سروے کیا جائے گا اور لاک ڈاون سے انکے کاروبار کے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا۔جس پر متعلقہ اداروں کے ذریعے ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے پشاور چیمبر بھر پور کوشش کرے گا۔ اجلاس میں صدر پشاور چیمبر محمد عاطف حلیم نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے سماجی و معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے سے ملکی معیشت پر منفی اثرات دیکھنے کو ملے۔انہوں نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈاون کیوجہ سے تقریبا چھوٹے بڑے تمام کاروبار متاثر ہوئے جس کا باقاعدہ ڈیٹا جمع کرنے کے لیئے پشاور چیمبر نے ہیلپ ڈیسک متعارف کر وادیا ہے ۔ اس سلسلے میں سمیڈا کے عملہ اور صوبائی وزیر خزانہ کیساتھ مذاکرات بھی ہو چکے ہیں تاکہ پشاور چیمبر اپنے تاجر برادری کو بہتر سے بہتر ریلیف دلوا سکے۔محمد عاطف حلیم نے مزید کہا کہ ہم ایڈ پر نہیں ٹریڈ پر یقین رکھتے ہیں اور تاجر برادری کے کاروبار کے لیئے بہترین مواقع پیدا کرنے ساتھ انکو بہترین سہولیات کے لیئے کوشاں ہیں۔
تازہ ترین