لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 46 ہزار سے زائد جبکہ اموات 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 46 ہزار 915 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 3 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 31 ہزار 922 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 13 ہزار 990 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: چینی ماہرین کا کورونا کے علاج کی دوا بنانے کا دعویٰ
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 685 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 290 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زائد یعنی 18 ہزار 964 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 316 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 554 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 345 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 885 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 38 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: غریب کی عید، رونا اور کرونا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 138 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 9 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 556 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 133 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے۔