• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض دوسری بار بیٹی کے باپ بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑی نے اپنے مداحوں کو دوسری بیٹی کی پیدائش کی اطلاع ایک جذباتی ٹوئٹ میں دی۔

قومی کرکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے اور اہلِ خانہ نے آج حورین سکندر کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا ہے، حورین میری دوسری بیٹی کا نام ہے، اللہ کا شکر ہے کہ وہ میرے ہاتھوں میں ہے۔‘

وہاب ریاض نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’اس وقت جب میں یہ ٹوئٹر پیغام دینے میں مصروف ہوں، میری اہلیہ میرے ساتھ موجود ہیں اور ہم  دوسری بیٹی کی پیدائش پر بے انتہا خوش ہیں کہ میں اپنی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی خوشی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کے مقابلے کی نہیں کیونکہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے والدین پر رحم فرماتا ہے جن کے پاس بیٹیاں ہوں۔

قومی کرکٹر نے اس لمحے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آج میرے والدین میرے ساتھ ہوتے اور اسے اپنی گود میں اٹھاتے۔

وہاب ریاض کو بیٹی کی پیدائش پر قومی کھلاڑی سمیت متعدد معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینےکا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض کی پہلی بیٹی ایشال ریاض 2 ستمبر 2014 کو پیدا ہوئی تھیں۔

تازہ ترین