پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے ۔
ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق شہریوں کی شکایتوں کے اندراج اور ان کے حل کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہری شکایات کے حل پر غیر مطمئن ہیں جس پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداروں کے خلاف شکایات پر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق شہریوں کی شکایات پر متعقلہ اداروں کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر 1 لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی، شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے، شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔
ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار دوبارہ کھولا جائے گا۔
ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق پنجاب سے 17661 جبکہ سندھ سے 3256 شکایات دوبارہ کھلیں گی، اسی طرح خیبر پختونخوا سے 5346 شکایات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وفاق سے 12340 اور بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔