• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین رضا کی کورونا پروٹوکول کے تحت تدفین کردی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) شاہین رضا کی کورونا پروٹوکول کے تحت تدفین کردی گئی۔

60 سالہ مرحومہ شاہین رضا کو سیشن کورٹ کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں شاہین رضا کے ایک بھائی اوربھتیجے نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور تدفین کے عمل کی نگرانی کی، نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کی طرف سےکوئی بھی سیاسی رہنما شریک نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی MPA شاہین رضا کا کورونا سے انتقال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) شاہین رضا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد لاہور کے میؤ اسپتال میں انتقال کر گئیں تھیں۔

میؤ اسپتال لاہور کے سی ای او ڈاکٹر ا سد اسلم کے مطابق شاہین رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، وہ گزشتہ 3 روز سے میؤ اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

تازہ ترین