• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف حکم امتناع ختم کردیا

سندھ ہائی کورٹ میں اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف جاری حکم امتناع ختم کر دیا۔

پرائیوٹ اسکولز نے 20 فیصد رعایت دینے کے خلاف حکومتی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا، درخواست پر عدالت نے حکم امتناع جاری کیا تھا، جبکہ طلباء کے والدین نے بھی آئینی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے والدین کی درخواست پر حکم امتناع ختم کردیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کسی اسکول نے اپریل اور مئی میں 80 فیصد سے زائد فیس لی ہے تو واپس کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کوڈ 2019 آرڈیننس پر عمل درآمد کی دو درخواستیں دائرکی گئیں۔

ایک درخواست والدین اور دوسری نجی اسکولز کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

اسکول مالکان نے فیس میں 20 فیصد رعایت کو تیسری مرتبہ چیلنج کیا ہے۔

درخواستوں پر مزید سماعت جمعرات کو ہوگی۔

تازہ ترین