• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد351 ہوگئی ہے۔

 صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے261 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اب 6 ہزار 815 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں کورونا کے 72 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور کورونا وائرس سے اب تک 2130 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 604 ہوگئی ہے۔

پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 209 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 3 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، جبکہ اس دوران مزید 94 مریض متاثر ہوئے۔

تازہ ترین