• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازاروں میں رش سے خدشہ ہے کورونا تیزی سے نہ پھیلے، شوکت یوسفزئی

وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بازاروں میں رش پر خدشہ ہے کہ کورونا تیزی سے نہ پھیلے، وزیراعلیٰ محمود خان کورونا سے متعلق صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

 پشاور سے جاری ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن میں ریلیف روز کمانے والے طبقے کی مجبوریوں کے پیش نظر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام صرف مجبوری کی حالت میں احتیاطی تدابیر کرکے گھروں سے نکلیں۔ 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  شاپنگ کے دوران بچوں کو ساتھ لے کر بازاروں میں نہ جائیں، عوام نے تعاون نہ کیا تو حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جاسکتی ہے۔

تازہ ترین