• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 کروڑ افراد کے ’شدید غربت‘ کا شکار ہونے کا خطرہ، ورلڈ بنک

واشنگٹن(جنگ نیوز)دنیا بھرمیں کورونا وائرس نے جہاں قیمتی جانیں نگلیں وہیں قومی و عالمی سطح پر بڑے معاشی بحران نے بھی جنم لے لیا ہے۔ اس وقت دنیا بھرمیں لاکھوں افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

عالمی بینک کا ای بیان میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں چھ کروڑ افراد ’شدید غربت‘ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں اور خدشہ ہے کہ اس سال کے اختتام تک عالمی معیشت کے حجم میں پانچ فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پہلے ہی بے روزگاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور لاکھوں افراد کی نوکریاں ختم ہو گئی ہیں اور غریب ممالک کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین