نیوکاسل (پ ر) کشمیری رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نےنامور قانون دان سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر اور سابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر چوہدری ریاض اختر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نیک انسان تھے، انہوں نےعوام کو جلد انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا، آزاد کشمیر عدلیہ میں بے پناہ اصلاحات کیں۔ ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے کہا کہ ہم ان کے چھوٹے بھائی سابق سیکرٹری سروسز حکومت آزاد کشمیر چوہدری فیاض اختر اور دیگر اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔