• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا تشخیص، سکھر میں ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم، یومیہ 300ٹیسٹ ہو نگے

سکھر (بیورو رپورٹ) کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے سکھر میں ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم، بائیو سیفٹی لیول 3کی جدید لیبارٹری میں یومیہ 300ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں، میئربیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔ پہلے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کراچی، حیدرآباد ، گمبٹ بھیجے جاتے تھے تاہم سکھر میں ٹیسٹنگ کی سہولت میسر آئیگی اور بروقت علاج شروع ہوسکے گا، جناح لیبارٹری کراچی کے بعد یہ سندھ کی دوسری لیبارٹری ہے جہاں لیول تھری کی سیفٹی رکھی گئی ہے۔ حکومت سندھ اور محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کے لئے سکھر میں ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ٹیسٹنگ کٹس سمیت دیگر سامان فراہم کردیا گیا ہے، پی آر سی سمیت دیگر سہولتیں بھی دستیاب ہونگی ۔ میئر سکھر کی خصوصی تو جہ کی بدولت لیبارٹری کا قیام ممکن ہوسکا ہے۔
تازہ ترین