• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور بنگلہ دیش میں طوفان 'امپھان سے تباہی، 9 افراد ہلاک

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت اور بنگلہ دیش میں سائیکلون ʼامپھان کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس سے اب تک 9افراد ہلاک اور کم از کم 30لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔سائیکلون سے مشرقی بھارت میں کولکتہ سمیت متعدد شہروں میں تباہی آئی ہے اور بنگلہ دیش میں بھی بڑے بڑے درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔بنگلہ دیش میں کُل 6 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 3 افراد بھارت میں ہلاک ہوئے۔بھارت کے محکمہ موسمیات کے سربراہ میرت ینجے موہا پترا نے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ ساحل سے 10 سے پندرہ کلومیٹر دوڑ علاقے ڈوب سکتے ہیں۔
تازہ ترین