کوئٹہ (آن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ الحمد اللہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں مجھ سے کئے گئے کچلاک،ژوب 2رویہ روڈ کی جلد تعمیر کا وعدہ مکمل کر لیا انہوں نے کہا ہے کہ چیئر مین سی پیک عاصم باجوہ کی بلوچستان کی صورتحال سے آگاہی وتبدیلی میں دلچسپی کی بدولت دو رویہ روڈ کی تعمیر کی بولی کا دعوت نامہ جاری ہوگیا ہے ۔