• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ڈزنی کے سابق کنزیومر ڈائریکٹر 58 سالہ کیون اے میئر ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو س ای او مقرر کر دیئے گئے۔

کیون اے میئر کئی سال تک والٹ ڈزنی کے کنزیومر انٹرنیشنل ڈویژن کے ڈائریکٹر چیئرمین کی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں اور ان کی سربراہی میں والٹ ڈزنی کمپنی کے کاروبار میں کافی اضافہ بھی دیکھا گیا۔

کیون اے میئر نے نومبر 2019 میں والٹ ڈزنی کے تحت ڈزنی پلس نامی اسٹریمنگ ٹی وی چینل بھی متعارف کرایا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس چینل کے 55 کروڑ سبسکرائبر بن گئے۔

علاوہ ازیں انہوں نے دیگر کئی منصوبوں کے ذریعے بھی والٹ ڈزنی کی کمائی میں اضافہ کیا۔

تازہ ترین