• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر بھارتی ہائی کمیشن اہلکار کی پھر دفترِ خارجہ طلبی

بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہل کار کو ایک مرتبہ پھر دفترِ خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق اسلام آباد میں متعین بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفترِ خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار سے پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ روز (20 مئی کو) ایل او سی کے چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے واقعے پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی افواج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے گاؤں پوٹھی کا ایک رہائشی شدید زخمی ہوا ہے۔

عائشہ فاروقی نے بتایا کہ بھارتی افواج تسلسل سے ایل او سی کے قریب موجود شہری آبادی کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارتی فوج کی LoC پر بلااشتعال فائرنگ، 3 شہری زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے مسلسل کی جانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

تازہ ترین