• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے رعایت کا اعلان

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈک اسٹاف کے لیے عید سے پہلے اور عید پر چلنے والی پر وازوں پر 10 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈک اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایئر لائن کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر رعایت دی گئی ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ اس وقت انسانیت ایک بے مثال بحران سے گزر رہی ہے۔

ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس صف اول میں جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رعایتی ٹکٹ پی ایم ڈی سی کا جاری کردہ کارڈ دکھانے پر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین