• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبار چلتے ہی 27ویں روزے کو بینک بند، عوام پریشان ہوگئے

کاروبار چلتے ہی 27ویں روزے کو بینک بند، عوام پریشان ہوگئے


کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے بعد کاروبار شروع ہوا تو 27ویں روزے کو ہی بینک بند ہوگئے جس سے عوام پریشان ہیں۔

عید سے پہلے آج کام کے آخری دن بازاروں میں شدید رش رہا۔

اس دوران بینکوں پر بھی شدید رش رہا، جس کی وجہ سے کوئی پیسے نہیں نکال سکا تو کوئی پیسے بھجوا نہیں سکا۔

شہری اور تاجر پریشان ہیں جنہوں نے اسٹیٹ بینک سے جمعے اور ہفتے کو بھی بینکس کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ بینک بند رہنے سے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بینک مزید دو دن کھولے جائیں، جمعے اور ہفتے کو کاروبار بھی 24 گھنٹے جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔

تازہ ترین