• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: مبینہ مقابلے میں 2 زخمی ڈاکو گرفتار

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

فیصل آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمندری میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک خیال کرتے ہوئے روکنے کی کوشش۔

ملزمان نے روکنے پر پولیس پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

پولیس نے زخمی ملزمان کو گرفتار کر کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پولیس کے کڑے پہرے میں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین