• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

 وزیرداخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قیاس آرائیوں سے لواحقین اور متاثرین کی دل آزاری ہوگی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت امدادی کاموں میں ساتھ دے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پی آئی اے حادثے نے عید کی خوشیاں مزید پھیکی کر دی ہیں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ جلد اس ناخوشگوار واقعے کے حقائق سامنے لائیں گے۔

تازہ ترین