• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورکمانڈر کراچی کا جائے حادثہ کا دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز  نے جمعہ کو اس مقام کا دورہ کیا جہاں پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا، انہوں نے جائے حادثہ کا مکمل جائزہ لیا۔

  کمانڈر فائیو کور، کراچی نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

 لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت کی روشنی میں پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔

 پاک فوج اور رینجرز کے دستوں کی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت جاری ہے۔

تازہ ترین