• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفر مسعود کی حالت خطرے سے باہر ہے، بھائی علی مسعود

ظفر مسعود کی حالت خطرے سے باہر ہے ، بھائی علی مسعود


بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر طیارہ حادثے میں محفوظ رہے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔

ظفر مسعود کے بھائی علی مسعود کا کہنا ہے کہ ظفر مسعود کی کہنی میں فریکچر ہوا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بینک آف پنجاب کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر ظفر مسعود طیارے کی آگے کی نشست پر بیٹھے تھے، طیارہ لینڈنگ سے صرف چند سیکنڈ کی دوری پر تھا، پہلے طیارے کی دُم ایک عمارت سے ٹکرائی، اس جھٹکے سے جہاں طیارے کی رفتار کا زور ٹوٹا، وہیں طیارے کے ٹوٹنے سے اگلی نشستوں کے کچھ لوگ باہر جاگرے، ان میں ظفر مسعود بھی شامل تھے، جنہیں مقامی افراد نے اٹھا کر کمبائنڈ ملٹری اسپتال سی ایم ایچ پہنچایا۔

ظفر مسعود طیارے سے باہر جا گرنے کے باعث آگ کی زد میں آنے سے بچ گئے، ان کی کہنی اور کولہے پر چوٹیں آئی ہیں، سی ایم ایچ اسپتال نے ان کی حالت کو قابل اطمینان قرار دیا جس پر ان کے اہلخانہ ظفر مسعود کو وہاں سے دارالصحت اسپتال لے آئے۔

ظفر مسعود کے بھائی علی مسعود نے بتایا کہ کہنی کی سرجری کرنا ہے یا نہیں؟ فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہمیں ظفر مسعود کا پتا چلا ہم لوگ فوراً جائے وقوعہ پہنچے جہاں لوگوں نے بتایا کہ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تو پھر ہم سی ایم ایچ اسپتال پہنچے، جہاں سے انہیں دارالصحت اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علی مسعود نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ظفر مسعود کو بر وقت اسپتال پہنچایا اور ان کی وجہ سے وہ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے ہیں۔

تازہ ترین