• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس : انگلینڈ میں400افراد میں سے ایک انفیکشن میں مبتلا ہے

لندن (پی اے) حکومت کے سرویلنس پروگرام سے پتہ چلا ہے کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 400 میں سے ایک فرد کے ساتھ بدستور سابقہ شرح پر ہے۔ قومی شماریاتی دفتر (او این ایس) سروے میں تقریباً 15000 افراد شامل تھے۔ سروے سے پتہ چلا کہ کمیونٹی میں اس کا پھیلائو 4اور 17مئی کے دوران ہوا۔ مجموعی طور پر 0.25 شرکا میں وائرس کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا جوکہ گزشتہ ہفتہ پروگرام کے تحت فراہم کردہ اعدادوشمار 0.27 کے لگ بھگ ہے۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ انگلینڈ میں فی الوقت 137000 افراد کورونا انفیکشن میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روزانہ انفیکشن کے اوسطاً تقریباً 9000نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔ بدھ کے روز وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یکم جون سے ایک ٹریک۔اینڈ۔ ٹریک سسٹم کام شروع کردے گا جس کے ذریعے روزانہ 10000کیسز کو ڈیل کیا جا سکے گا۔
تازہ ترین