• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات نہیں، ایئربس

کراچی (عاطف خان) کراچی میں حادثے کا شکار طیارہ ائیر بس کمپنی کا تھا۔ ائیر بس کمپنی کے ترجمان اسٹیفان شیفراتھ نے بتایا ہے کہ ان کی کمپنی حادثے سے باخبر ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں ان کے پاس تاحال کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔ 

ائیر بس نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایک اعلامیہ میں کہا کہ وہ پاکستانی حکام کو مکمل تکنیکی معاونت فراہم کررہے ہیں۔ ائیر بس کے اے 320 طیارے میں عام طور پر 180 نشستیں ہوتی ہیں۔ 

ائیر بس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طیارہ 2004 سے پاکستان میں پی آئی اے کے زیر استعمال تھا تاہم اس عرصے کے دوران طیارے نے جمعے کے روز تک 25 ہزار 860 پروازیں بھریں اور 47 ہزار 100 گھنٹوں کی پرواز کی۔ 

امریکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طیارے کی فٹنس کے حوالے سے ’ائیرورتھنس‘ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارے کو حکومت کی جانب سے آخری مرتبہ یکم نومبر 2019ء کو چیک کیا گیا تھا۔ 

تاہم ائیرلائن کے چیف انجینئر نے ایک اور سرٹیفیکیٹ پر 28 اپریل کو دستخط کئے تھے جس میں بتایا گیا تھا کہ طیارے کی تمام تر مینٹینینس کی جاچکی ہے۔ طیارے کو تمام تر حفاظتی معیارات کے مطابق پرواز کیلئے مکمل طور پر محفوظ قرار دیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین