• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب دونوں انجن فیل ہوجائیں تو فورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے، ترجمان پالپا

جب دونوں انجن فیل ہوجائیں تو فورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے، ترجمان پالپا 


کراچی (جنگ نیوز) پاکستان ائیرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کلب (پالپا) کا کہناہے کہ ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں اور پتنگ بازی سول ایوی ایشن کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سینئر پائلٹ اور ترجمان پالپا طارق یحییٰ کا کہنا ہے کہ اب تک جو اطلاعات آئی ہیں اس کے مطابق جہاز میں پاور نہیں تھا، اصل معلومات کا علم بلیک بکس کی ریکارڈنگ سے ہوگا۔ سینئر پائلٹ طارق یحییٰ کا کہنا ہے کہ جہاز کے پائلٹ کو کہا گیا تھا کہ جہاز کو اوپر لے جائیں، جب دونوں انجن فیل ہوجائیں تو فورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے لیکن جہاز زیادہ اونچائی پر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کے قریب اونچی عمارتیں اور پتنگ بازی سول ایوی ایشن قانون کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین