پشاور (وقائع نگار) پشاور میں بھکاری بچے شاہرائوں اور بازاروں میں سرگرم ہوگئے ہیں عیدالفطر کے قریب آتے ہی شہر میں خیر ت انگیز طور پر بھکاری بچوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو سڑکوں پر اور بازاروں میں بے خوف و خطر بغیر کسی اختیاطی تدابیر کے بھیک مانگنے کےلئے گھومتے پھیرتے ہیں تاہم متعلقہ ادارے اس حوالے سے کوئی کاروائی نہیں کر رہے ہیں شہر کے مختلف بازاروں میں جہاں عید کی خریداری کرنے کےلئے بازاروں میں عوام کا رش بڑھا گیا ہے وہیں شہر میں بھیک مانگنے والے بچوں اور خواتین کی تعدا د میں حد درجہ اضافہ ہو گیا ہے پشاور کے مختلف بازاروں اور سڑکوں پر گھومتے نظر آتے ہیں جبکہ بچوں کے حوالے سے بنائے گئے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے تاہم متعلقہ حکام اس حوالے چشم پوشی اختیارکی ہوئی ہے دوسری طرف بچے بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے بھیک مانگنے کےلئے پھیرنے لگے جسکی وجہ سے کورونا وباء پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔