آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍شوال المکرم 1441ھ30؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

طیارہ حادثہ، ترکش اداکارہ کا پاکستانیوں سے اظہار ہمدردی

کراچی میں ہونے والے ہولناک طیارہ حادثے پر ترکش اداکارہ کلثوم علی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

کراچی میں قومی سانحے پر جہاں دنیا بھر سے اظہار تعزیت جاری ہے وہیں حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ کلثوم علی نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ مجھے طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہوا، مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت میرے لفظ مداوا نہیں کر سکتے لیکن میں بتانا چاہتی ہوں کہ اس مشکل گھڑی میں ہم آپ لوگوں کا ہی سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری ساری ہمدردیاں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور میرا دل اور میری دعائیں تمام پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید