• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان اور ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل عید کے بعد شروع ہوگا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل عید کے بعد شروع کیا جائے گا۔

کپتان بسمعہ معروف اور ہیڈ کوچ اقبال امام کی تعیناتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک تھی۔

ذرائع کے مطابق نئی تقرری کے لیے کپتان اور ہیڈ کوچ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد بسمہ معروف اور اقبال امام کو مزید زمہ داریاں دینے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کارکردگی کا جائزہ لینے کا عمل جون میں مکمل کر لیا جائے گا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جولائی میں آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کرنا تھی، عالمی وباء کوویڈ 19 کے باعث ویمن کوالیفائر معطل کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوالیفائر معطل ہونے کی وجہ سے کپتان اور کوچ کی تقرری سست روی کا شکار ہے۔

تازہ ترین