• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس عید کو طبی عملے اور شہداء کے نام کریں، بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ایسے وقت میں عید منارہے ہیں، جب کورونا وائرس کی وباء پھیلی ہوئی ہے، میں اپیل کرتا ہوں کہ موجودہ صورت حال میں عوام سادگی سے عید منائیں، جبکہ اپنی عید ڈاکٹروں، نرسوں، ہیروز اور اپنےشہدا کے نام کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے عید سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کے مسلمان کورونا کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثہ کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں اس عید کو اپنے شہداء کےنام کریں۔

بلاول بھٹو زردار ی نے کہا کہ اس عید کو طبی عملے کے نام کریں، طبی عملہ آپ کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہاہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے، عید اپنے گھر پر منائیں، نمازِ عید کی ادائیگی کرنا ہے تو حکومتی ایس او پیز کے مطابق کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سعودی عرب، ایران، یو اے ای اور ترکی نے شہریوں کو عید گھروں پر منانے کا پابند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ نماز عید بھی گھر پر ادا کریں، جبکہ عید ملن بھی فون، واٹس ایپ اور فیس ٹائم کے ذریعے کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ احتیاط کرکے ہم دوسروں کی زندگیوں کا بھی تحفظ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین