• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر کی آمد سے قبل گوشت سبزیوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) عیدالفطر کی آمد پر منافع خوروں نے گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں کئی گنا خودساختہ اضافہ کردیا، شہری نتظا میہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف، قیمتیں کنٹرول کرنے کے تمام دعوے ناکام، تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی آمد کے موقع پر بھی گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشر با اضافے اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ، کئی علاقوں میں مٹن سرکاری نرخوں کے بجائے 700 روپے سے 800 روپے کلو سے زائد پر فروخت ہونے لگا، گوشت 100 روپے سے لیکر 200 روپے تک مہنگا فروخت ہوا، سبزیوں کی قیمت بھی فی کلو 20 سے 50 روپے بڑھا دی گئی، آلو 60 روپے تک کلو میں فروخت، پیاز بھی 40 روپے کلو تک فروخت کی گئی ، ادرک 320 روپے کلو اور لہسن 200 روپے کلو ، سبز مرچ 80 روپے کلو اور مٹر کی قیمت 100 روپے کلو سے زائد میں فروخت کی گئی ، اسی طرح لیموں 300 روپے سے لیکر 350 روپے کلو میں فروخت کیا گیا جبکہ منڈی میں لیموں کی قیمت 100 روپے سے لیکر 120 روپے کلو رہی۔

تازہ ترین