• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ کا شکر، طبیعت بہت بہتر ہے، موت کو کافی قریب سے دیکھا، محمد زبیر


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طیارہ حادثے میں بچ جانے والے مسافر محمد زبیر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے طبیعت بہت بہتر ہے۔ موت کو کافی قریب سے دیکھا ہے،سنیئر صحافی انصار نقوی کےبیٹے شاہزیب کا کہناتھا کہ میرےوالد اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں، تمام دوستوں سے دعاؤں کی اپیل ہے،سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے کہا کہ انسانی جذبات پوری دنیا میں ایک جیسے ہوتے ہیں جیسے ہمارے ہاں ہیں اور اسی جذبے کے تحت لوگ دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ طیارہ میں بچ جانے والے محمد زبیر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے طبیعت بہت بہتر ہے۔ موت کو کافی نزدیک سے دیکھا ہے لوگوں کے لئے یہی پیغام ہے کہ نمازیں پڑھیں اس مہینے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ میں پندرہ سے بیس سیکنڈ میں نکلا ہوں مجھے بہت سے لوگوں کی آوازیں آرہی تھیں۔جب میں نے آنکھیں کھولیں ہر طرف دھواں تھا سیٹ بیلٹ کھولی تو ایک روشنی سی نظر آئی میں اس طرف بھاگا اور ایک طرف چھلانگ لگا لی۔

تازہ ترین