• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر شہریار، ان کی اہلیہ اور 2بچوں کی نماز جنازہ بہادر آباد میں ادا کی گئی

میجر شہریار، ان کی اہلیہ اور 2بچوں کی نماز جنازہ بہادر آباد میں ادا کی گئی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میجر شہریار، ان کی اہلیہ اور 2بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میجر شہریار ،بیوی ماہم بیٹی علیسہ اور بیٹے کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز ظہر بہادرآباد مسجد علی میں ادا کئے جانے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی.

نماز جنازہ میں کورکمانڈرکراچی ہمایو عزیز،سول وفوجی افسران اہل محلہ اور سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تازہ ترین