آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍شوال المکرم 1441ھ 29؍ مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شہداء میں حمزہ یوسف بھی شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکنڈ لیفٹیننٹ کا کورس اور پاسنگ آؤٹ مکمل کرکے گھرآنے والے پولیس اہلکار کے صاحبزادے حمزہ یوسف بھی بدنصیب طیارے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پی آئی اے کے گرنے والے طیارے میں اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی کا فوجی جوان حمزہ یوسف بھی سوار تھا جو حال ہی میں سیکنڈللیفٹنٹ کا کورس کے بعد پاسنگ آؤٹ مکمل کرکے اپنے اہلخانہ سے ملاقات کیلئے کراچی آرہے تھے ،قریبی ذرائع کے مطابق حمزہ کا آبائی تعلق مانسہرہ (لنگ شریف)سے ہے جبکہ ان کے والد محکمہ پولیس کے ملازم ہیں اور ان دنوں تیموریہ تھانے میں تعینات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید