آپ آف لائن ہیں
بدھ23؍ذیقعد 1441ھ 15؍ جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اپوزیشن کو حکومت پر تنقید کے سواکوئی کام نہیں ،گورنر پنجاب

لاہور ( نمائندہ خصوصی )گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت پر تنقید کے سواکوئی کام نہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے وعدے کے مطابق چینی سکینڈل کی شفاف تحقیقات اورمکمل رپورٹ پبلک کردی ہے۔ حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے۔(ن) لیگ نے 22ارب روپے اور ہماری حکومت نے صرف 3ارب کی سبسڈی دی ہے۔وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈز میں 50کروڑ جمع کرواچکے ہیں اور 10لاکھ غر یب خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کرد یا ہے۔ وہ لاہور کے علاقہ ر اوی روڈ پر تحر یک انصاف کے ر ہنما نعیم حیدر بٹ کے دفتر میں شاہدرہ کے غر یب خاندانوں میں اور والٹن روڈ پر گلوکارعلی ظفر کی جانب سے غر یب خاندانوں میں راشن تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔جبکہ اس موقعہ پرریڈ کر یسنٹ کے چیئرمین گلوکارابرار الحق، تحر یک انصاف کے نعیم حیدر بٹ،میاں وحید احمد،چوہدری خالد گجر،اکبر خان اور گلوکار علی ظفر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تقر یبات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہم سب پی آئی اے کے طیارہ حادثہ پر شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونیوالے تمام افراد کوجنت الفر دوس میں اعلی مقام اور متاثرہ خاندانوں کو صبر وجمیل عطاء فر مائے۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام نے تحر یک انصاف کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کر نے کیلئے5سال کا مینڈ یٹ دیا ہے اس لیے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہم ملک وقوم کی خدمت کے مشن پر گامزن ہیں۔
لاہور سے مزید