ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کو صاف ستھرا اور اجلا بنانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شہر کی معروف شاہراہوں اور مصروف مارکیٹوں میں 300 ویسٹ بِن نصب ہونگے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گول باغ گلگشت میں اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس کے شوروغل کے بعد کلین اینڈ گرین مہم دوبارہ شروع کردی ہے،سینٹری ورکرز کو 550 ہینڈ کارٹس بھی دی جارہی ہیں بوسیدہ مشینری و کنٹینرز کو تبدیل کیا جارہاہے۔اس موقع پر ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر،منیجر آپریشنز داود مکی،منیجرز عقیل احمد، حبیب الظفر،عمران خان اور ڈی ایم او انوارالحق،عثمان خورشید اور فہیم لودھی بھی موجود تھے۔