ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس کی طرف سے عید الفطر کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے، ملتان میں 890 مقامات پر عید الفطر کے اجتماعات ہوں گے جن میں سے 117مقامات حساس نوعیت کے ہیں جبکہ 652 مقامات بی کیٹیگری اور 121سی کیٹیگری کے ہوں گے ، اے کیٹیگری کے مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، سی پی او ملتان فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی خود کریں گے ، 1900 سے زائد پولیس افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن میں 4ایس پیز، 9 ڈی ایس پیز، 25 انسپکٹرز، 82سب انسپکٹرز، 155اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 127 ہیڈ کانسٹیبلز، 1500کانسٹیبلز جبکہ 40 لیڈی کانسٹیبلز ڈیوٹی سر انجام دیں گی، چاند رات پر خرید و فروخت والے مقامات پر بھی سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری شہر بھر میں گشت بھی کرے گی۔