وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ان کو نہ بھولیں جنہوں نے 2 روز قبل اپنے ورثاء کو سوگوار چھوڑ دیا۔
اعجاز شاہ کا عیدالفطر کے موقع پر پوری قوم کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دی۔
انہوں نے طیارے حادثے کا شکار تمام افراد کے لیے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیے صبر کی خصوصی دعا کی اور کہا کہ عید کی خوشیوں میں اپنا اور اپنے گردونواح کے لوگوں کا خیال رکھیں۔
وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں بھی بلاضرورت گھروں سے نا نکلیں۔