پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ایسی عید پہلے کبھی نہیں دیکھی، عید سادگی سے گزاریں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کورونا سے لوگوں کی زندگی اور ملکی معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں، پورا ملک اس وباء کے زیر اثر نظر آ رہا ہے، ان اثرات کا ہم نے مل کر مقابلہ کرنا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کا عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عید کے پُرمسرت موقع پر آپس کے اختلافات ختم کر کے ایک متحد قوم بن کر ابھرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے مقابلہ کرنے والوں کو یاد رکھنا ہو گا کہ سب مل کر گناہوں کی معافی مانگیں۔