• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و چین کو نئی سرد جنگ کی جانب دھکیلا جارہا ہے، چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکا چین کو ایک ’نئی سرد جنگ کے دہانے‘ پر دھکیل رہا ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان کورونا وائرس اور ہانگ کانگ کے تشخص سمیت متعدد امور پر کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ امریکا چین کو سرد جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے سامنے آ رہی ہے کہ امریکا میں متعدد سیاسی قوتیں چین اور امریکا کے تعلقات کے ساتھ کھیل رہی ہیں اور دونوں ملکوں کو ایک نئی سرد جنگ کے دہانے کی جانب دھکیل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان تجارت، انسانی حقوق اور کئی امور پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں، تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حال ہی میں ہانگ کانگ کے تشخص سے متعلق نئے چینی رویے نے حالات کو مزید تناؤ کا شکار بنا دیا ہے۔

تازہ ترین